اہم خبریں

27 ویں آئینی ترمیم،وزیر اعظم نے خوشخبری سنادی،کل قومی اسمبلی کا نتیجہ خیز اجلاس

اسلام آباد ( اے بی این نیوز     )وزیراعظم شہباز شریف نے حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدرِ مملکت اور تمام اتحادی جماعتوں کے سربراہان کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہر اہم موقع پر قومی سوچ کا بھرپور ساتھ دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملکی مفاد کے لیے آئینی ترمیم پر مل کر کام کیا گیا اور صوبوں میں ہم آہنگی اور بہتر گورننس کے لیے بھی مشترکہ کوششیں کی گئیں۔ ان کے مطابق حکومت اور اتحادی جماعتوں کے باہمی تعاون کی بدولت کئی اہم سنگ میل عبور کیے گئے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ سفارتی کامیابیاں، عالمی سطح پر پاکستان کی بہتر شناخت اور اتحادی جماعتوں میں مکمل ہم آہنگی، سب اتحاد اور مشترکہ جدوجہد کی عکاس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سب کی کوششوں سے ملک کو ایک مضبوط مقام حاصل ہوا ہے اور ملکی معاشی صورتحال بتدریج بہتر ہو رہی ہے۔

وزیراعظم کے مطابق سیاسی اور معاشی استحکام نے ملک کی سمت درست کر دی ہے اور اب ترقی اور خوشحالی کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا تاکہ پاکستان کو زیادہ مضبوط اور مستحکم بنیادوں پر آگے بڑھایا جا سکے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام ساڑھے 4 بجے ہو گا، 15 نکاتی ایجنڈا جاری۔ 27ویں آئینی ترمیم کا بل قومی اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل نہیں ۔ قومی اسمبلی اجلاس میں 2 نئے حکومتی بل متعارف کیے جائیں گے۔ قومی اسمبلی اجلاس میں مختلف قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس پیش کی جائیں گی۔
مزید پڑھیں :27 ویں ترمیم،وزیر اعظم کا عشائیہ،جا نئے اندر کی کہانی

متعلقہ خبریں