استنبول ( اے بی این نیوز )ترک صدر طیب اردوان کے مطابق پاک افغان مذاکرات کا اگلا دور رواں ہفتے پاکستان میں ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر ترک وزیر خارجہ، وزیر دفاع اور انٹیلی جنس چیف بھی پاکستان کا دورہ کریں گے۔
صدر اردوان نے واضح کیا کہ مذاکرات میں پاک افغان مستقل جنگ بندی کے معاملات زیرِ غور آئیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مذاکراتی دور کا فیصلہ ترک صدر کی وزیراعظم سے باکو میں ملاقات کے دوران کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں :نواز شریف نے اپنی حکمت عملی کو محدود رکھا ہوا ہے،محمد زبیر















