اہم خبریں

27 ویں آئینی ترمیم ،ملک میں کشیدگی ،نومبر کا مہینہ ہنگامہ خیز،مولانا فضل الرحمان کی پیشین گوئی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز     )مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ نومبر کا مہینہ ہنگامہ خیز ہونے والا ہے اور 27 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے ملک میں کشیدگی پیدا ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ترمیم آنا ہی نہیں چاہیے تھی اور اس قسم کی ترامیم لانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ این ایف سی ایوارڈ کے تحت آئین صریحاً صوبوں کے حصص میں کمی کی اجازت نہیں دیتا اور اگر آئینی ترمیم کے ذریعے صوبوں کے حصص کم کرنے کی کوشش کی گئی تو یہ کسی صورت قابل قبول نہیں ہوگی۔

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ حکومت نے مذاکرات کے دوران 35 شقوں سے دستبرداری اختیار کی تھی، مگر اب وہ سمجھتے ہیں کہ تعداد پوری ہوگئی ہے تو آئینی ترمیم لے آئیں گے، جو پارلیمنٹ اور آئین دونوں کے خلاف ہوگی۔

ان کے مطابق پی ٹی آئی اور ان کی جماعت نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ پی ٹی آئی ووٹ نہیں دے گی، اور اگر پی ٹی آئی کی رضامندی نہ ہوتی تو پہلے ڈرافٹ کو پاس کروا لیا جاتا کیونکہ 11 اراکین ووٹ دے دیتے۔

مزید پڑھیں :حکومت کا ناراض پارٹی سے رابطہ،جا نئے کیا راضی ہو گئی؟

متعلقہ خبریں