اہم خبریں

کال سینٹرز سکینڈل، کروڑوں کی بھتہ خوری،رشوت خور افسران کے نام سامنے آگئے

راولپنڈی ( اے بی این نیوز     )این سی سی آئی اے ولپنڈی کے افسران پر چینی شہریوں سے بھتہ خوری کے سنگین الزامات سامنے آگئے۔ انکوائری نمبر 326/2025 میں 15 غیر قانونی کال سینٹرز کا انکشاف ہوا ہے۔

بحریہ ٹاؤن راولپنڈی میں چینی شہریوں کے کال سینٹرز سے ماہانہ بھتہ وصولی بھی علم میں آیا ہے۔ مبینہ طور پر سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر شہزاد حیدر ایڈیشنل ڈائریکٹر عامرنزیر اور دیگر افسران ملوث قرار پا ئے۔
8 ماہ کے دوران 12 کروڑ روپے رشوت وصول کرنے کے شواہد سامنے آئے۔ نئی NCCIA انتظامیہ نے بھی رشوت خوری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ چینی شہری گوا کائی‌شوان عرف کیلون کی اہلیہ سے 21 ملین روپے رشوت وصولی۔

سب انسپکٹر سارم علی پر چینی شہری پر تشدد اور ویڈیوز کے ذریعے دباؤ ڈالنے کا الزام۔ کال سینٹرز سے مجموعی طور پر 30 کروڑ روپے سے زائد بھتہ وصول کیا گیا۔ انکوائری مکمل، 13 افسران و شہریوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی منظوری۔

سب انسپکٹر امجد بلال سب انسپکٹر شہریار طلعت اور انسپکٹر بدر کیخلاف بھی تحقیقات کی جارہی ہیں ۔ مقدمہ دفعات 109، 161، 386، 420 تعزیراتِ پاکستان کے تحت درج۔
اینٹی کرپشن ایکٹ 1947 کے تحت بھی کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔


مزید پڑھیں :وزیراعظم کا عشائیہ،بڑی پارٹی کا شرکت سے انکار،جا نیئے جماعت کا نام

متعلقہ خبریں