اہم خبریں

سینکڑوں پروازیں منسوخ

واشنگٹن ( اے بی این نیوز     )امریکا میں جاری شٹ ڈاؤن کے باعث ملکی فضائی نظام بری طرح متاثر ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں اتوار کو مسلسل تیسرے دن 1500 سے زائد پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ ہزاروں دیگر تاخیر کا شکار رہیں۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) کے مطابق ملک کے 42 ہوائی اڈوں اور کنٹرول سینٹرز میں عملے کی شدید کمی کی وجہ سے یہ صورتحال پیدا ہوئی، جس سے اٹلانٹا، نیوآرک، سان فرانسسکو، شکاگو اور نیویارک سمیت بڑے شہروں کے ایئرپورٹس متاثر ہوئے۔

ایئر لائن حکام کے مطابق متعدد “ڈیلیے پروگرامز” کے باعث فلائٹ شیڈول ترتیب دینا تقریباً ناممکن ہو چکا ہے، اور ایف اے اے نے بڑے ہوائی اڈوں پر روزانہ پروازوں میں 4 فیصد کمی کا حکم دیا ہے جو 14 نومبر تک 10 فیصد تک پہنچ جائے گی۔ یہ کمی خاص طور پر امریکن ایئرلائنز، ڈیلٹا، ساؤتھ ویسٹ اور یونائیٹڈ ایئرلائنز کو زیادہ متاثر کر رہی ہے۔

شٹ ڈاؤن کے باعث 13,000 ائیر ٹریفک کنٹرولرز اور 50,000 سیکیورٹی اہلکار بغیر تنخواہ کے کام کر رہے ہیں۔ امریکی وزیرِ ٹرانسپورٹ شین ڈفی نے خبردار کیا ہے کہ اگر مزید کنٹرولرز ڈیوٹی پر نہ آئے تو 20 فیصد تک پروازوں میں کٹوتی ہو سکتی ہے۔
مزید پڑھیں :وزیراعظم کا عشائیہ،بڑی پارٹی کا شرکت سے انکار،جا نیئے جماعت کا نام

متعلقہ خبریں