اسلام آباد ( اے بی این نیوز )عوامی نیشنل پارٹی نے وزیراعظم کے عشائیے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ذرائع کے مطابق اے این پی کو حکومت کی جانب سے تجویز کردہ کچھ آئینی ترامیم پر تحفظات ہیں جس کے باعث پارٹی نے عشائیے سے دور رہنے کا فیصلہ کیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ اے این پی نے واضح کیا ہے کہ وہ ایسی کسی بھی ترمیم کی حمایت نہیں کرے گی جو وفاقیت یا صوبائی حقوق پر اثر انداز ہو پارٹی کے اس وقت سینیٹ میں تین سینیٹرز موجود ہیں اور اہم آئینی معاملات پر ان کا ووٹ حکومت کے لیے معنی رکھتا ہے
اے این پی کے مطابق پارٹی قیادت آئینی ترامیم پر مشاورت جاری رکھے ہوئے ہے اور اپنی پوزیشن پر جلد باضابطہ اعلان کرے گی
مزید پڑھیں :کر کٹ ،میچ آفیشلز کا اعلان















