کراچی ( اے بی این نیوز )کراچی میں ای چالان سسٹم کے آغاز کے بعد شہریوں نے ٹریفک جرمانوں سے بچنے کا ایک انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے سوشل میڈیا پر ایک ایسی ٹی شرٹ وائرل ہو رہی ہے جس پر سیٹ بیلٹ کا سیاہ پرنٹ بنا ہوا ہے یہ پرنٹ دیکھ کر یوں محسوس ہوتا ہے جیسے ڈرائیور نے حقیقت میں سیٹ بیلٹ باندھ رکھی ہو
یہ خیالی سیٹ بیلٹ والی ٹی شرٹ ٹک ٹاک انسٹاگرام اور ایکس پر تیزی سے مقبول ہو رہی ہے صارفین اس کو ٹریفک قوانین سے بچنے کا ’سمارٹ طریقہ‘ قرار دے رہے ہیں اور اس کی تصاویر اور ویڈیوز بڑی تعداد میں شیئر کی جا رہی ہیں
یہ ٹرینڈ اس وقت شروع ہوا جب کراچی لاہور اور فیصل آباد سمیت کئی شہروں میں جدید ای چالان سسٹم مکمل طور پر فعال ہوا سسٹم نگرانی کے کیمروں کے ذریعے خودکار طور پر سیٹ بیلٹ نہ باندھنے سگنل توڑنے اور دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے جیسی خلاف ورزیاں ریکارڈ کرتا ہے
کراچی میں ٹریفک پولیس نے حالیہ ہفتوں میں ہزاروں ڈرائیوروں کو سیٹ بیلٹ نہ پہننے اور دیگر خلاف ورزیوں پر ای چالان جاری کیے ہیں جرمانے براہ راست گاڑی کے مالک کے رجسٹرڈ پتے پر بھیجے جا رہے ہیں پولیس حکام نے اس رجحان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کی چالاکیاں نہ صرف غیر قانونی ہیں بلکہ حادثات کی صورت میں جان لیوا ثابت ہو سکتی ہیں
مزید پڑھیں :بھارت میں زلزلہ















