اہم خبریں

دفعہ 144 کی مدت میں مزید توسیع، احتجاج جلسے ریلیاں اور دھرنوں پر پابندی

لاہور ( اے بی این نیوز     )پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں نافذ دفعہ 144 کی مدت میں مزید توسیع کرتے ہوئے اسے ہفتہ 15 نومبر تک برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے محکمۂ داخلہ کے مطابق پابندی کا مقصد امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا اور شہریوں و املاک کا تحفظ یقینی بنانا ہے

نوٹیفکیشن کے تحت صوبے میں ہر قسم کے احتجاج جلسے ریلیاں اور دھرنے بدستور ممنوع رہیں گے عوامی مقامات پر چار یا اس سے زائد افراد کے جمع ہونے پر مکمل پابندی عائد رہے گی اس کے علاوہ ہر قسم کے اسلحے کی نمائش اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی پابندی برقرار ہے

حکومت نے اشتعال انگیز نفرت آمیز اور فرقہ وارانہ مواد کی اشاعت اور تقسیم پر بھی پابندی لگا رکھی ہے محکمۂ داخلہ نے کہا ہے کہ فیصلہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور امن عامہ کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے

مزید پڑھیں :تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان،جا نئے کب سے کب تک

متعلقہ خبریں