لاہور ( اے بی این نیوز )پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے لیے موسمِ سرما کی تعطیلات کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے صوبائی محکمہ تعلیم کے نوٹیفکیشن کے مطابق تعطیلات 23 دسمبر 2025 سے شروع ہوں گی اور 11 جنوری 2026 تک جاری رہیں گی اسکول 13 جنوری کو دوبارہ کھلیں گے اور اسی روز نئے تعلیمی سیشن کا آغاز ہو گا
محکمہ تعلیم نے کہا ہے کہ یہ شیڈول تمام اسکولوں پر یکساں طور پر نافذ العمل ہو گا اور کسی بھی ادارے کو اپنی مرضی سے تعطیلات کے شیڈول میں تبدیلی کی اجازت نہیں ہو گی فیصلہ سردی کی شدت اور طلبہ کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا تاکہ بچے ممکنہ بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں اور بہتر تیاری کے ساتھ آئندہ سیشن کا آغاز کر سکیں
مزید پڑھیں :ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان















