کراچی (اے بی این نیوز)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ این ایف سی میں صوبوں کے حصے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ آئین کے مطابق این ایف سی کے تحت صوبوں کے فنڈز بڑھ سکتے ہیں لیکن کم نہیں ہوسکتے، این ایف سی میں صوبوں کے فنڈز کم کرنے کی ہر صورت مخالفت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ جب تک وہ اس پارلیمنٹ میں ہیں صوبوں کے حقوق کو متاثر نہیں ہونے دیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی 27ویں ترمیم کے تین نکات، آرٹیکل 243، آئینی عدالت اور ججوں کے تبادلوں سے متعلق معاملات کی حمایت کرے گی۔
چیئرمین پی پی نے کہا کہ جب میثاق جمہوریت کے دیگر نکات پر بات ہوگی تو وہ آئینی عدالت کی بھی حمایت کریں گے، اور میثاق جمہوریت کے دیگر نکات پر بھی حکومت کے ساتھ اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور سی ای سی دوہری شہریت کے معاملے پر کسی معاہدے پر نہیں پہنچ سکے۔ پیپلز پارٹی کی تجویز ہے کہ یہ تبادلہ عدالت کے چیف جسٹس اور جس جگہ کیا جا رہا ہے وہاں کے چیف جسٹس کی اجازت سے کیا جائے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ آئین کے مطابق صدر جج کی اجازت سے ٹرانسفر کر سکتے ہیں۔ حکومت کی تجویز ہے کہ ججوں کی تقرری سے متعلق پارلیمانی کمیٹی تبادلوں کا فیصلہ کرے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ جوڈیشل کمیشن کو ججز کے تبادلے کا اختیار ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن مناسب فورم ہے وہاں سے مناسب فیصلے کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں:داتا دربار توسیعی منصوبہ: 30 سالہ پرندہ مارکیٹ مسمار















