اہم خبریں

فیلڈ مارشل، مارشل آف ایئر فورس اورایڈمرل آف فلیٹ رینک کے تاحیات یونیفارم میں رہیں گے: مجوزہ آئینی ترمیم

اسلام آباد (اے بی این نیوز) مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کے اہم نکات سامنے آگئے ہیں جس کے مطابق 27ویں آئینی ترمیم میں چیف آف ڈیفنس فورسز کا نیا عہدہ متعارف کرایا گیا ہے اور آرمی چیف دفاعی افواج کے سربراہ ہوں گے۔ فیلڈ مارشل، ایئر فورس کے مارشل اور فلیٹ رینک کے ایڈمرل تاحیات یونیفارم میں رہیں گے۔

مجوزہ آئینی ترمیم کے مطابق آرمی چیف، نیول چیف اور ایئر چیف کا تقرر صدر وزیراعظم کی ایڈوائس پر کریں گے، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ ختم کردیا جائے گا۔

مجوزہ آئینی ترمیم کے مطابق وزیراعظم پاک فوج سے کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کا تقرر چیف آف ڈیفنس فورسز کی سفارش پر کریں گے۔

مجوزہ آئینی ترمیم کے مطابق فیلڈ مارشل، مارشل آف دی ایئر فورس اور فلیٹ رینک کے ایڈمرل تاحیات یونیفارم میں رہیں گے۔ فیلڈ مارشل، مارشل آف دی ایئر فورس اور ایڈمرل آف دی فلیٹ کے عہدے اور مراعات بھی تاحیات برقرار رہیں گی۔ فیلڈ مارشل، ایئر فورس کے مارشل اور فلیٹ کے ایڈمرل کا عہدہ پارلیمنٹ کے مواخذے کے ذریعے ختم کیا جا سکتا ہے۔

مجوزہ آئینی ترمیم کے مطابق فیلڈ مارشل، مارشل آف دی ایئر فورس اور ایڈمرل آف فلیٹ کو صدر کی طرح عدالتی استثنیٰ حاصل ہوگا۔ کمان کی مدت پوری ہونے پر وفاقی حکومت ریاست کے مفاد میں انہیں کوئی بھی ذمہ داری سونپ سکتی ہے۔
مزید پڑھیں‌:وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر اردوان کی ملاقات

متعلقہ خبریں