اہم خبریں

پی ٹی آئی کا حیران کن قدم! جے یو آئی کو امن جرگے میں شامل ہونے کی پیشکش

اسلام آباد(‌اے بی این نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کو امن جرگے میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

پی ٹی آئی کا وفد جے یو آئی کے سیکرٹریٹ پشاور پہنچا اور جنید اکبر کا خط پارٹی قیادت کے حوالے کیا۔

اس موقع پر جے یو آئی کے سینیٹر مولانا عطاء الحق اور پی ٹی آئی کے صوبائی رہنما علی اصغر نے میڈیا سے گفتگو کی۔

مولانا عطاء الحق نے کہا کہ امن جرگے سے پی ٹی آئی کے عزم کو سراہتے ہیں، جرگہ ہمارے صوبے کی روایت ہے، صوبائی شوریٰ کا اجلاس بلایا جائے گا اور مشاورت سے فیصلہ کیا جائے گا۔

علی اصغر نے کہا کہ جے یو آئی کی قیادت کو جنید اکبر کی جانب سے خط دیا گیا ہے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سب کی مشاورت سے آگے بڑھنے کے لیے پرعزم ہیں۔
مزید پڑھیں‌:صدر کے بعد وزیر اعظم کو فوجداری مقدمات سے استثنیٰ دینے کی ترمیم بھی پیش

متعلقہ خبریں