اہم خبریں

ایشیا ءمیں کرکٹ کا نیا دور؟ محسن نقوی کا اے سی سی سے بڑا مطالبہ !

لاہور( اے بی این نیوز)ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی نے اے سی سی کے نئے ٹورنامنٹس کا منصوبہ طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایشیا کے زیادہ سے زیادہ ممالک میں کرکٹ کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی کی زیر صدارت ہیڈ کوارٹرز دبئی میں ایک خصوصی اجلاس ہوا، جس میں قطر کے دارالحکومت دوحہ میں منعقد ہونے والے رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ ٹورنامنٹ کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ٹورنامنٹ 14 نومبر سے 23 نومبر تک قطر کے دارالحکومت دوحہ میں کھیلا جائے گا۔اجلاس میں انڈر 19 پریمیئر ایشیا کپ کی تیاریوں پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔

میٹنگ میں مینز T20 ایشیا کپ کے ڈیٹا کا ہر پہلو سے جائزہ لیا گیا اور ACC نے مینز T20 ایشیا کپ کے ناظرین اور شائقین کی تعداد پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا۔

اجلاس میں ایشین کرکٹ کونسل کے مستقبل کے ٹورنامنٹس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اے سی سی کے ایسوسی ایٹ ممبران کے درمیان لیگ کرانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ لیجنڈز آف ایشیا کپ سمیت نئے ٹورنامنٹس کے انعقاد پر بھی غور کیا گیا۔

اے سی سی کے صدر محسن نقوی نے نئے ٹورنامنٹ کے لیے حتمی پلان مانگ لیا ہے جب کہ ویمن کرکٹ کے زیادہ سے زیادہ میچز کرانے پر اتفاق کیا گیا۔

صدر محسن نقوی نے کہا کہ ایشیا کے زیادہ سے زیادہ ممالک تک کرکٹ کے کھیل کو فروغ دینا چاہتے ہیں، کرکٹ کے فروغ کے لیے ایشیائی ممالک کا ہر طرح سے تعاون کریں گے۔
مزید پڑھیں‌:کالعدم مذہبی جماعت کے 2رہنماؤں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت

متعلقہ خبریں