اہم خبریں

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی بلال فاروق تارڑ کو ضمنی انتخاب میں کامیابی پر مبارکباد

اسلام آباد ( اے بی این نیوز)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار بلال فاروق تارڑ کو این اے-66 کے ضمنی انتخاب میں کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے تہنیتی پیغام میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بلال فاروق تارڑ کی کامیابی عوام کے ان پر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی عوام دوست پالیسیوں پر بھرپور اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔

سیدال خان نے کہا کہ یہ فتح ملک کی ترقی و استحکام کے لیے مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر عوام کے اعتماد اور حمایت کا واضح ثبوت ہے۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف، قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی وژنری، انتھک اور متحرک قیادت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا اجتماعی وژن، وزیراعظم شہباز شریف کی انتھک کوششیں اور مریم نواز شریف کی فعال قیادت، پارٹی کی جاری کامیابی اور عوامی اعتماد کی اصل بنیاد ہیں۔

سیدال خان نے ضمنی انتخاب کے آزادانہ، منصفانہ اور پُرامن انعقاد کو جمہوری تسلسل کی مضبوطی اور نظام پر عوام کے اعتماد کا مظہر قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ بلال فاروق تارڑ کی کامیابی مسلم لیگ (ن) کی عوامی مقبولیت اور عوام کے اعتماد کا ایک اور ثبوت ہے۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت، معاشی استحکام اور قومی یکجہتی کے لیے اپنا سفر مزید تیزی سے جاری رکھے گی۔
27ویں آئینی ترمیم کا مجوزہ مسودہ اور اہم تفصیلات سامنے آگئیں!جانئے بڑی خبرمزید پڑھیں‌:

متعلقہ خبریں