گوجرانوالہ( اے بی این نیوز) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے- 66 وزیر آباد میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے امیدوار بلال فاروق تارڑ بلامقابلہ کامیاب ہوگئے۔
ریٹرننگ افسر نے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار بلال فاروق تارڑ کی بلامقابلہ جیت کا نوٹیفکیشن بھی جاری کرتے ہوئے فارم 34 الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا ہے۔
ریٹرننگ افسر کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن فارم 34 کی بنیاد پر جیت کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ حلقے میں 30 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، سنی اتحاد کونسل اور پیپلز پارٹی سمیت 8 امیدواروں نے کاغذات واپس لے لیے، جبکہ دیگر امیدوار کاغذات واپس لینے کا وقت ختم ہونے کے باعث ریٹائر ہوئے۔
خیال رہے کہ این اے 68 وزیر آباد کی نشست سنی اتحاد کونسل کے احمد چٹھہ کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں:ریٹائرایئر کمو ڈورکی موت حادثاتی وجہ سے ہوئی















