سرگودھا(اے بی این نیوز)سرگودھا میں مسلم لیگ ن کے ایم این اے ارم حامد کے بیٹے احمد حامد کو گرفتار کر لیا گیا۔
سرگودھا حادثے کے نتیجے میں ایک بچہ موقع پر جاں بحق ہو گیا تھا جس کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔
حادثے کے وقت گاڑی ایم این اے ارم حامد کا بیٹا احمد حامد چلا رہا تھا جس کی عمر تقریبا سولہ سترہ سال ہے۔
حادثے کے نتیجے میں ایک زخمی کی حالت بھی تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔
مزید پڑھیں۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار















