لاہور(اے بی این نیوز)پنجاب کابینہ نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر جرمانے بڑھانے کی سمری منظوری کر لی ، کم سے کم جرمانہ 2 ہزار اور زیادہ سے زیادہ 20 ہزار روپے ہوگا ۔
تفصیلات کے مطابق صرف جرمانے ہی نہیں بلکہ قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹس کے ذریعے لائسنس بھی معطل ہوسکتا ہے ، اوور سپیڈ پر 20 ہزار روپے تک کا چالان کیا جا سکتا ہے ۔
حکام کے مطابق بھاری جرمانوں کی تجویز ریونیو کیلئے نہیں بلکہ قانون کی پاسداری اور قیمتی جانوں کے تحفظ کیلئے دی گئی ہے ۔
شہریوں کی اکثریت کہتی ہے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے تو ٹھیک لیکن عوام کی جیب پر زیادہ بوجھ ڈالنے کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے۔
مزید پڑھیں۔آج بروز ہفتہ8نومبر ڈالر کی قیمت بارے جانئے















