کراچی(اے بی این نیوز)سندھ میں ڈینگی کا مرض تشویش ناک صورتحال اختیار کرگیا، گزشتہ 24 گھنٹے میں صوبے میں ڈینگی سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، محکمہ صحت سندھ کے مطابق رواں سال ڈینگی سے جابحق ہونے والوں کی تعداد پچیس ہوگئی
محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں سندھ میں ایک ہزار 192 کیسز مثبت آئے جن میں سے کراچی میں 642 اور حیدرآباد میں 550 کیسز رپورٹ ہوئے۔
محکمہ صحت کے مطابق رواں سال صوبہ سندھ میں ڈینگی کے 10 ہزار 502 کیسز رپورٹ ہوئے، سندھ کے سرکاری ہسپتالوں میں 227 اور نجی ہسپتالوں میں 212 مریض زیر علاج ہیں اسی طرح کراچی کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے لیے 257 جبکہ نجی ہسپتالوں میں 195 بستر مختص کیے گئے ہیں۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں 37 لیبارٹریز ڈینگی ٹیسٹنگ کر رہی ہیں جن میں سے 12 سرکاری اور 25 نجی لیبارٹریز ہیں، حیدرآباد میں ڈینگی ٹیسٹنگ کے لیے 18 لیبارٹریز ہیں جن میں سے 7 سرکاری اور 11 نجی لیبارٹریز شامل ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سندھ میں ڈینگی سے جابحق ہونے والوں میں 3 بچے اور ایک خاتون شامل ہیں، حیدرآباد میں 3 سالہ بچی ، بدین میں 6 سالہ بچہ جبکہ کراچی میں 11 سالہ بچہ اور 30 سالہ خاتون ڈینگی کے سبب جابحق ہوئی۔
مزید پڑھیں۔نوابشاہ: پیر کو عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری















