اہم خبریں

نوابشاہ: پیر کو عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

نوابشاہ(اے بی این نیوز)نوابشاہ میں پیر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نوابشاہ میں 17 نومبر بروز پیر حضرت سید اصغر علی شاہ المعروف سخی جام داتار کے عرس کے موقع پر ضلع بھر میں عام تعطیل ہوگی۔

ضلعی انتظامیہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 17 نومبر بروز پیر تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور عوامی محکمے بند رہیں گے۔

ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام نے عرس کے موقع پر سیکیورٹی، ٹریفک اور صفائی کے خصوصی انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ سخی جام داتار کے سالانہ عرس مبارک کی تین روزہ سرکاری تقاریب 17 نومبر سے 19 نومبر تک جام صاحب شہر میں جاری رہیں گی۔

خیال رہے کہ اتوار کی چھٹی ساتھ ہونے کے بعد سٹوڈنٹس اور شہری ایک ساتھ دو چھٹیوں سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

مزید پڑھیں۔عمرہ پر جانے سے روکنے کا معاملہ: شیخ رشید نے توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی

متعلقہ خبریں