لاہور(اے بی این نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فیصلہ کیا ہے کہ سابق کرکٹر وہاب ریاض کو قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق باقاعدہ اعلان جلد متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق وہاب ریاض نے سلیکشن کمیٹی کے رکن، سینئر مینیجر اور ٹیم مینٹورز کے طور پر کام کیا ہے اور انہیں ٹیم کے حالات اور کھلاڑیوں کی قابلیت کا اچھی طرح علم ہے۔
حالانکہ وہاب ریاض کا کوچنگ کا کوئی عملی تجربہ نہیں ہے، لیکن انہوں نے کوچنگ کا لیول ٹو کورس مکمل کیا ہے اور آئی سی سی کے دو روزہ کوچنگ ورکشاپ میں بھی حصہ لے چکے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی جلد ہی باقاعدہ اعلان کرے گا اور وہاب ریاض کی تقرری کی تصدیق ہوگی۔ اس فیصلے سے ویمنز کرکٹ ٹیم کی کوچنگ میں نئی سمت متوقع ہے اور بورڈ کا مقصد ٹیم کی مجموعی کارکردگی میں بہتری لانا ہے۔
مزید پڑھیں۔پیپلز پارٹی اور حکومت کے درمیان 27 ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر ڈیڈ لاک برقرار















