فلپائن(اے بی این نیوز)فلپائن میں ہولناک سمندری طوفان کالمیگی نے وسطی علاقوں کو تباہ کر دیا، مختلف حادثات میں 140 افراد ہلاک جبکہ درجنوں لاپتہ ہوگئے۔
فلپائن کے شہر سیبو میں سیلاب نے مکانات، گاڑیاں اور کنٹینرز بہا دیے، کلمیگی طوفان کو 2025 کا سب سے خطرناک طوفان قراردیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسیوں کے مطابق طوفان کے باعث 140 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے سب کچھ تہس نہس کرکے رکھ دیا۔ صورت حال خراب ہونے کے باعث صدر مارکوس نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دی۔
رپورٹس کے مطابق طوفان فلپائن میں تباہی مچانے کے بعد ویتنام کی جانب بڑھ رہا ہے۔
ویتنام میں حکام نے حفاظتی اقدامات کے پیش نظر 2 لاکھ 60 ہزار سے زائد فوجی اور ریسکیو اہلکار تعینات کردیے۔ ساحلی علاقوں سے شہریوں کو انخلا کا حکم دے دیا گیا جبکہ ہوائی اڈے اور اہم شاہراہیں بند کردی گئیں۔
مزید پڑھیں۔ایلون مسک دنیا میں سب سے زیادہ تنخواہ لینے والے آدمی بن گئے















