اسلام آباد ( اے بی این نیوز )ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد مری گلیات خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع اور آزاد کشمیر میں موسم خشک جبکہ رات اور صبح کے اوقات میں سردی کی شدت میں اضافہ رہے گا
پنجاب کے زیادہ تر شہروں میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے اور میدانی علاقوں میں اسموگ برقرار رہ سکتی ہے جس کے باعث شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی موسم خشک اور سرد رہے گا جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں دن کے وقت موسم قدرے گرم رہنے کی توقع ہے گزشتہ روز اسلام آباد لوئر دیر کالام مالم جبہ بالاکوٹ ایبٹ آباد اور مظفرآباد میں بارش اور ژالہ باری ہوئی جس سے سردی کی شدت میں واضح اضافہ ہوا
بارشوں کے بعد کم سے کم درجہ حرارت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی لہہ میں منفی تین سکردو میں منفی ایک اور بابوسر میں ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث بالائی علاقوں میں سردی اپنی شدت برقرار رکھے ہوئے ہے
مزید پڑھیں :ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا؟















