اہم خبریں

موجودہ اسمبلیوں کی کوئی حقیقی حیثیت نہیں،شوکت بسرا

اسلام آباد (اے بی این نیوز        ) رہنما پی ٹی آئی شوکت بسرا نے کہا کہ موجودہ اسمبلیوں کی کوئی حقیقی حیثیت نہیں، یہ عوامی نمائندے نہیں بلکہ مخصوص مفادات کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آئینی ترامیم عوامی فائدے کے لیے نہیں بلکہ ذاتی اور سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے کی جا رہی ہیں۔ شوکت بسرا نے کہا کہ موجودہ سیاسی نظام عوامی مرضی کے خلاف کام کر رہا ہے اور جمہوریت کے حقیقی نفاذ میں رکاوٹیں پیدا کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات کے نتائج کو نظر انداز کیا گیا، جب کہ 8 فروری کو عوام نے اپنا فیصلہ پی ٹی آئی کے حق میں سنایا تھا۔وہ اے بی این نیوز کے پروگرام ’’تجزیہ‘‘ میں گفتگو کررہے تھے

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی رہنما شمائلہ رانا نے اسی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی اور جرائم کے باہمی تعلق کو توڑنے کے لیے مقامی سطح پر مؤثر اقدامات ضروری ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امن کمیٹیاں قائم کی جائیں اور ان میں مقامی لوگوں کی نمائندگی بڑھائی جائے تاکہ امن و امان کی صورتحال بہتر بنائی جا سکے۔

شمائلہ رانا نے کہا کہ آئینی بینچز کے قیام سے عدالتوں کا بوجھ کم ہوا ہے اور پیچیدہ مقدمات میں عوام کو جلد انصاف فراہم کرنے کے عمل میں بہتری آئی ہے۔

مزید پڑھیں  :سیاسی برف پگھلنا شروع،چوہدری شجاعت کو متحرک کرنے کیلئے اہم سیا سی زعما ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے،جا نئے کون کون

متعلقہ خبریں