اہم خبریں

سیاسی برف پگھلنا شروع،چوہدری شجاعت کو متحرک کرنے کیلئے اہم سیا سی زعما ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے،جا نئے کون کون

اسلام آباد (اے بی این نیوز        ) فواد چوہدری، عمران اسماعیل اور محمود مولوی نے چودھری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور درپیش چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی اور موجودہ مشکلات سے نکلنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ فواد چوہدری نے گفتگو کے دوران کہا کہ چودھری شجاعت حسین نے ہمیشہ مفاہمت، رواداری اور قومی یکجہتی کی سیاست کو فروغ دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چودھری شجاعت نے ہمیشہ لوگوں کو قریب لانے اور اختلافات کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ملک کی ترقی کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر آگے بڑھنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں میں قریبی روابط وقت کی اہم ضرورت ہیں تاکہ قومی چیلنجز کا بہتر حل نکالا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ چودھری شافع حسین نے کہا کہ مریم نواز دن رات عوام کی خدمت میں مصروف ہیں جبکہ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے عوامی فلاح و بہبود کے لیے تاریخ ساز اقدامات کیے ہیں۔

مزید پڑھیں  :ٹی 20 ورلڈکپ 2026 ،آئی سی سی نے وینیوز کی منظوری دے دی

متعلقہ خبریں