اہم خبریں

ٹی 20 ورلڈکپ 2026 ،آئی سی سی نے وینیوز کی منظوری دے دی

اسلام آباد (اے بی این نیوز        )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 ورلڈکپ 2026 کے وینیوز کی منظوری دے دی ہے، جس کے مطابق ایونٹ بھارت اور سری لنکا کے مختلف شہروں میں کھیلا جائے گا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس اور کرک انفو کے مطابق ٹی 20 ورلڈکپ 2026 کا فائنل بھارتی شہر احمد آباد میں شیڈول کیا گیا ہے، تاہم اگر پاکستان ٹورنامنٹ کے فائنل میں کوالیفائی کرتا ہے تو میچ سری لنکا میں منتقل کر دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ورلڈکپ کے میچز بھارت کے پانچ بڑے شہروں دہلی، احمد آباد، کولکتہ، چنئی اور ممبئی میں کھیلے جائیں گے، جبکہ سری لنکا کے تین وینیوز کو بھی شامل کیا گیا ہے جن میں کولمبو، کینڈی اور گال شامل ہیں۔

آئی سی سی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ فائنل کے مقام سے متعلق متبادل پلان اس لیے تیار کیا گیا ہے تاکہ کسی ممکنہ سیاسی یا سفارتی رکاوٹ کی صورت میں پاکستان کی شرکت متاثر نہ ہو۔

ایونٹ کے تفصیلی شیڈول اور گروپنگ کا اعلان آئندہ ماہ متوقع ہے، جبکہ آئی سی سی کی جانب سے وینیوز کی باضابطہ تصدیق آئندہ اجلاس میں کی جائے گی۔

مزید پڑھیں  :آئی سی سی رینکنگ، پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی،جا نئے کون کس نمبر آیا

متعلقہ خبریں