اہم خبریں

کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے بڑا اعلان کر دیا

دبئی(اے بی این نیوز)فٹبال کی دنیا کے بے تاج بادشاہ کرسٹیانو رونالڈو نے دنیا بھر کے کروڑوں فٹبال شائقین کو غمگین کر دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رونالڈو نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ بہت جلد اپنے فٹبال کیریئر کا اختتام کرنے والے ہیں۔

رونالڈو نے کہا کہ 40 سال کی عمر میں شاندار کیریئر کو اس چمک دمک کے ساتھ جاری رکھنا ممکن نہیں، اس لیے وہ ریٹائرمنٹ کے بارے میں سنجیدگی سے سوچ رہے ہیں۔ انھوں نے تسلیم کیا کہ اپنے کیریئر کا اختتام کرنا ان کے لیے ایک مشکل فیصلہ ہوگا، لیکن وہ اس لمحے کے لیے ذہنی طور پر تیار ہیں۔

رونالڈو نے مزید کہا کہ وہ 25-26 سال کی عمر سے ہی اپنے مستقبل کے لیے تیاری کر چکے ہیں، جس سے انہیں ریٹائرمنٹ کے دباؤ کو سنبھالنے میں مدد ملے گی۔

انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہر چیز کا ایک وقت ہوتا ہے، اور اب وقت آ گیا ہے کہ میں اپنے فٹبال کیریئر کو ختم کر کے اپنے اہل خانہ اور بچوں کے ساتھ زیادہ وقت گزاروں۔

النصر کلب کے اسٹرائیکر رونالڈو کے پاس اس وقت 952 گولز کا ناقابلِ یقین ریکارڈ ہے، اور گزشتہ ماہ انہوں نے کہا تھا کہ وہ 1000 گولز مکمل کرنے کے بعد کھیل کو خیرباد کہہ دیں گے۔

رونالڈو کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں کا شدید ردعمل دیکھنے کو ملا۔ کئی مداحوں نے لکھا کہ “فٹبال رونالڈو کے بغیر ادھورا ہوگا”، جبکہ کچھ نے امید ظاہر کی کہ وہ اپنا آخری گول 1000 کے ہدف کے ساتھ یادگار انداز میں مکمل کریں گے۔

رونالڈو کی ریٹائرمنٹ کی خبر نے فٹبال کی دنیا کو جھنجھوڑ دیا ہے، اور اس کے مداح اپنے پسندیدہ کھلاڑی کے آخری ایام کے انتظار میں ہیں۔

مزید پڑھیں۔پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ میں بہتری، 100 بہترین پاسپورٹس میں شامل

متعلقہ خبریں