بیجنگ ( اے بی این نیوز ) چین کے وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ گفتگو کے دوران چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین ایران کے پُرامن جوہری پروگرام کی مکمل حمایت کرتا ہے اور سمجھتا ہے کہ ایران کو بین الاقوامی قوانین کے تحت جوہری توانائی کے پُرامن استعمال کا حق حاصل ہے۔
چینی وزیر خارجہ نے زور دیا کہ تمام فریق بات چیت اور سفارتی رابطوں کے ذریعے خطے میں تناؤ کم کرنے کے لیے اقدامات کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ چین ہمیشہ تنازعات کے پُرامن حل، باہمی اعتماد اور تعاون پر مبنی سفارتکاری کا حامی ہے۔
دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے، اقتصادی تعاون بڑھانے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا۔ چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین اور ایران کے تعلقات باہمی احترام، اعتماد اور دیرینہ دوستی پر مبنی ہیں اور دونوں ممالک خطے کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں :تیزاب گردی،مرکزی اشتہاری ملزم گرفتار، مقتول کی اہلیہ پہلےے ہی زیر حراست،ہو شربا انکشافات















