اہم خبریں

عمران خان سے ملاقات،قرار داد منظور

پشاور (اے بی این نیوز) تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرانے کی قرارداد منظور کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے ارکان نے اس قرارداد پر دستخط کیے، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومت عمران خان اور وزیرِاعلیٰ سہیل آفریدی کی ملاقات کے انتظامات کو فوری طور پر یقینی بنائیں۔

پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اراکین نے اس بات پر زور دیا کہ پارٹی کے اہم فیصلوں کے لیے بانی چیئرمین سے براہِ راست رہنمائی ناگزیر ہے۔ ارکان کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات نہ صرف پارٹی کے آئندہ لائحہ عمل کے لیے ضروری ہے بلکہ خیبر پختونخوا حکومت کی پالیسیوں کے تسلسل میں بھی مددگار ثابت ہوگی۔

مزید پڑھیں  :عمران خان سے ملاقات،سہیل آفریدی کا انقلابی اقدام،جا نئے کیا

متعلقہ خبریں