اسلام آباد(اے بی این نیوز)بدھ کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان۔جمعرات کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان۔
پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح/رات کے اوقات میں دھند کی توقع۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم بالا ئی خیبرپختونخوا، کشمیر ، با لا ئی پنجاب ،اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو ئی۔
جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبرپختونخوا: سیدو شریف 51، دیر (زیریں 20، بالائی 11)، کاکول 20، پٹن 15، کالام 13، مالم جبہ، بالاکوٹ 08، میر کھانی، دروش 05، پنجاب: قصور 19، اسلام آباد (زیرو پوائنٹ 10، کٹاریان 09، سید پور 07، ایئرپورٹ 05، بوکرا 03)، (گوالمنڈی، کچہری 05، شمس آباد، پیرو دھائی 04، چکلالہ ایئرپورٹ 01)، سیالکوٹ سٹی 05، مری 04، نارووال 01،کشمیر: گڑی دوپٹہ 18، مظفرآباد (ایئرپورٹ 12، سٹی 06)، راولاکوٹ 10، کوٹلی 02، گلگت بلتستان: استور 13، چلاس 08، گوپس، بونجی 03، گلگت، بگروٹ 02،ا سکردو میں 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
برفباری (انچ): کالام اور مالم جبہ میں 03 انچ برفباری بھی ہوئی۔آج ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت : کالام منفی04 ، لہہ منفی02،گو پس، استور اور زیارت میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
جمعرات کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان۔
جمعرات کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان۔
مزید پڑھیں: موٹرسائیکل پر بچوں کے ساتھ سفرپر22 ہزار روپے کا چالان














