اہم خبریں

مظفرآباد کے حالات خراب ہو گئے

مظفرآباد ( اے بی این نیوز        )آزاد کشمیر یونیورسٹی ز فائرنگ کے واقعہ پر میئر میونسپل کارپوریشن کی زیرِ صدارت کونسلرز کا ہنگامی اجلاس طلب ۔ میئر مظفرآباد سید سکندر گیلانی نے کہا کہ

دارالحکومت مظفرآباد میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔

شہر کو شرپسند عناصر کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔

پرامن فضا کو خراب کرنے والوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی اور شہریوں کے تحفظ کے لیے سخت اقدامات ناگزیر ہیں۔

میئر نے طلبہ پر فائرنگ کے واقعے کو ناقابلِ برداشت قرار دیتے ہوئے پولیس سے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

مظفرآباد کو ہمیشہ ایک پرامن اور تہذیب یافتہ شہر سمجھا جاتا رہا ہے مگر حالیہ واقعات نے تشویشناک رجحانات کو جنم دیا ہے۔

ضلع انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے کہ بلا تفریق شرپسند عناصر کو گرفتار کر کے قرارِ واقعی سزا دلائی جائے۔

اگر انتظامیہ اور پولیس نے اس واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی نہ کی تو آئندہ ہونے والے اجلاس میں سخت اور حتمی فیصلے کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں :سونا اپ ڈیٹ،ہزاروں روپے سستا،جا نئے فی تولہ کیا قیمت ہو گئی

متعلقہ خبریں