اہم خبریں

نئی ترمیم سے عدلیہ اور عوام کے درمیان فاصلہ کم ہوگا ،ذوالفقار بھٹی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز        )مسلم لیگ (ن) کے رہنما ذوالفقار بھٹی نے اے بی این نیوز کے پروگرام تجزیہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجوزہ آئینی ترمیم عوام کے وسیع تر مفاد میں کی جا رہی ہے، جس سے نہ صرف ملکی اور سیاسی استحکام بڑھے گا بلکہ عدالتی نظام میں بھی بہتری کی امید ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ میں زیرِ التواء مقدمات عوام کے لیے سنگین مشکلات پیدا کر رہے ہیں، اس لیے اصلاحات ناگزیر ہیں۔ آئینی ترامیم سوچ سمجھ کر اور تمام اتحادی جماعتوں سے مشاورت کے بعد کی جا رہی ہیں تاکہ کسی کو اعتراض نہ ہو اور قومی اتفاقِ رائے سے فیصلے کیے جا سکیں۔

ذوالفقار بھٹی نے بتایا کہ ترمیم کا مسودہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو پیش کر دیا گیا ہے، جسے جلد دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ بھی شیئر کیا جائے گا تاکہ دو تہائی اکثریت کے ذریعے جمہوری انداز میں اسے منظور کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ آئین ایک مقدس دستاویز ہے اور اس میں ہونے والی ہر ترمیم عوام کی بہتری اور اداروں کی مضبوطی کے لیے کی جا رہی ہے۔ ان کے مطابق نئی ترمیم سے عدلیہ اور عوام کے درمیان فاصلہ کم ہوگا اور انصاف کی فراہمی میں تیزی آئے گی۔

مزید پڑھیں :مزیدسخت قوانین بنانےکافیصلہ،جا نئے کس بارے

متعلقہ خبریں