اہم خبریں

مزیدسخت قوانین بنانےکافیصلہ،جا نئے کس بارے

لاہور ( اے بی این نیوز        )پنجاب حکومت نے منشیات کے مقدمات میں ملوث افراد کے خلاف مزید سخت کارروائی کے لیے نئے قوانین متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے پنجاب کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینسز (ترمیمی) بل 2025 صوبائی اسمبلی سے منظور کر لیا گیا ہے۔

بل کے مطابق ایسے مقدمات جن میں منشیات کے ملزمان کو عمر قید کی سزا ہو سکتی ہے، ان میں ضمانت نہیں دی جا سکے گی۔ اگر کسی صورت میں ضمانت دینے کی گنجائش ہو تو عدالت کو بھاری زرِ ضمانت طلب کرنے اور کیس کی نوعیت کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد ہی فیصلہ کرنا ہوگا۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ترمیم کا مقصد منشیات فروشی کے نیٹ ورکس کو جڑ سے ختم کرنا اور عدالتوں میں غیر سنجیدہ درخواستوں کے باعث ہونے والی تاخیر کو کم کرنا ہے۔ پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ معاشرے کو منشیات کے اثرات سے محفوظ بنانے کے لیے سخت قوانین وقت کی ضرورت ہیں۔

مزید پڑھیں :سونا اپ ڈیٹ،ہزاروں روپے سستا،جا نئے فی تولہ کیا قیمت ہو گئی

متعلقہ خبریں