اہم خبریں

سونا اپ ڈیٹ،ہزاروں روپے سستا،جا نئے فی تولہ کیا قیمت ہو گئی

کراچی ( اے بی این نیوز        )ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد قیمتی دھات ہزاروں روپے سستی ہو گئی ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج منگل کے روز 24 قیراط سونا 3 ہزار 500 روپے سستا ہو کر فی تولہ 4 لاکھ 20 ہزار 362 روپے میں دستیاب ہے۔

اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونا بھی 3 ہزار ایک روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 60 ہزار 392 روپے کا ہو گیا۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت نیچے آگئی ہے، جہاں فی اونس سونا 35 ڈالر کمی کے بعد 3 ہزار 980 ڈالر پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 130 روپے کمی کے بعد 5 ہزار 22 روپے کی سطح پر آ گئی، جبکہ 10 گرام چاندی 112 روپے کمی کے بعد 4 ہزار 305 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں چاندی کی فی اونس قیمت بھی کم ہو کر 47.60 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

سونے اور چاندی دونوں کی قیمتوں میں اس نمایاں کمی کے بعد خریداروں میں دلچسپی بڑھنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، خاص طور پر شادیوں کے سیزن کے پیشِ نظر زیورات کی خریداری میں اضافہ متوقع ہے۔

مزید پڑھیں :آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کردیا،جا نئے کس کس کو کیا سزا ملی

متعلقہ خبریں