پشاور ( اے بی این نیوز ) وزیراعلی خیبر پختونخواہ سہیل خان آفریدی کی محمود خان اچکزئی کے گھر آمد ۔ ملاقات میں سینٹ میں نامزد اپوزیشن لیڈر سینٹر علامہ ناصر عباس موجود تھے۔ جنید اکبر صوبائی صدر پی ٹی آئی کے پی ، عاطف خان ایم این اے ، علی اصغر خان ایم این اے ، اخونزادہ حسین احمد یوسفزئی اور وکیل بانی پی ٹی آئی خالد یوسف چوہدری اور عرفان سلیم بھی موجودتھے۔
ایم این اے ڈاکٹر امجد اور ایم این اے ارباب شیر علی بھی موجود۔ وزیر اعلی خیبر پختونخواہ سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے قومی و سیاسی امور پر مشاورت۔ خیبر پختونخواہ میں فوجی اپریشنز اور کے پی کی عوام کو درپیش مسائل زیر بحث۔
بند کمروں میں ہونے والے فیصلوں پہ تحفظات کا اظہار۔ ستائیسویں آئینی ترمیم اور اس کے صوبائی خودمختاری پر اثرات زیر بحث آئے۔ این ایف سی میں سابقہ فاٹا کے رکھے گئے اضافی حصہ کے وعدہ نہیں پورے کئے۔
کرم میں قیام امن کے حوالے سے بات چیتکی گئی۔ این ایف سی میں مزید چھیڑ چھاڑ قومی وحدت کے لئے خطرناک ہو گی۔ پشاور میں امن جرگہ کے حوالہ سے مشاورت کی گئی۔تحریک تحفظ آئین پاکستان خیبر پختونخوا کے تمام آئینی حقوق میں حکومت خیبر پختونخوا کا بھرپور ساتھ دے گی۔
مزید پڑھیں :پشاور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ، راہداری ضمانت کی درخواست مسترد،جا نئے کس کی















