واشنگٹن( اے بی این نیوز ) سابق امریکی نائب صدر ڈک چینی 84 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسیوں کے مطابق ڈک چینی نے طویل عرصے تک امریکی سیاست میں اہم کردار ادا کیا اور جارج ڈبلیو بش کے دورِ صدارت میں نائب صدر کے طور پر خدمات انجام دیں۔
ان کی وفات پر امریکی سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ڈک چینی کو امریکا میں ایک مضبوط اور متنازعہ سیاسی شخصیت کے طور پر جانا جاتا تھا، جنہوں نے ملکی دفاع اور خارجہ پالیسی کے اہم فیصلوں میں مرکزی کردار ادا کیا۔
خاندانی ذرائع کے مطابق ڈک چینی کچھ عرصے سے علالت کے باعث زیرِ علاج تھے۔ ان کے انتقال پر سابق امریکی صدور، سینیٹرز اور عالمی رہنماؤں نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
مزید پڑھیں :پشاور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ، راہداری ضمانت کی درخواست مسترد،جا نئے کس کی















