اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز میں تنازع شدت اختیار کر گیا ہے پی آئی اے ایئرکرافٹ انجینئرز نے طیاروں کی کلیئرنس روک دی جس کے باعث قومی ایئر لائن کی بین الاقوامی پروازیں معطل ہو گئیں انجینئرز کے احتجاج کے باعث آج کوئی بین الاقوامی پرواز روانہ نہیں ہو سکی انجینئرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سی ای او پی آئی اے کو اپنا رویہ درست کرنا ہوگا ورنہ احتجاج جاری رہے گا
ذرائع کے مطابق پی آئی اے حکام نے ہدایت جاری کی ہے کہ احتجاج میں شامل انجینئرز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ترجمان پی آئی اے نے بیان میں کہا ہے کہ سوسائٹی آف ایئرکرافٹ انجینئرز کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے اور یہ احتجاج پی آئی اے کی نجکاری کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے ترجمان کے مطابق پی آئی اے میں لازمی سروسز ایکٹ نافذ ہے اس لیے ہڑتال یا کام چھوڑنا قانونی جرم تصور ہوگا
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انجینئرز کی ہڑتال کے باوجود متبادل انتظامات کیے جا رہے ہیں اور دیگر ایئرلائنز سے انجینئرنگ خدمات حاصل کی جا رہی ہیں ترجمان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ جلد تمام پروازیں بحال کر دی جائیں گی
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ سال پی آئی اے کی نجکاری کی کوشش کی تھی تاہم توقع سے کم بولی موصول ہونے پر نجکاری بورڈ نے یہ عمل روک دیا تھا حکومت نے پی آئی اے کے ساٹھ فیصد حصص کی فروخت کے لیے پچاسی ارب روپے کی توقع ظاہر کی تھی مگر صرف دس ارب روپے کی بولی موصول ہوئی تھی جسے مسترد کر دیا گیا
مزید پڑھیں :سونے کے آج کے تازہ ترین ریٹس بارے جا نئے،فی تولہ کیا قیمت ہے
								
								
				
													














