اسلام آباد ( اے بی این نیوز )ملک بھر میں خشک اور سرد موسم برقرار رہنے کا امکان،این ڈی ایم اے
مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل بالائی علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری متوقع
پنجاب میں 3 سے 8 نومبر تک دھند اور اسموگ چھائے رہنے کا امکان
شہریوں سے احتیاط برتنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کی اپیل
بلوچستان میں موسم خشک 6 نومبر کو بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان
سندھ میں 3 سے 8 نومبر تک خشک اور معتدل موسم متوقع
خیبرپختونخوا میں مجموعی طور پر خشک اور سرد موسم برقرار
چترال، دیر، مالاکنڈ، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں 3 اور 4 نومبر کو ہلکی بارش و برفباری کا امکان
گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں 3 سے 6 نومبر تک مطلع ابر آلود اور سرد موسم متوقع
استور،ا سکردو ،ہنزہ باغ اور نیلم ویلی میں ہلکی بارش یا برفباری کا امکان
مزید پڑھیں :فوج سیاست میں نہیں الجھناچاہتی ا سے دوررکھاجائے،افغانستان کی شرائط معنی نہیں رکھتیں،ڈی جی آئی ایس پی آر















