اسلام آباد ( اے بی این نیوز )آبپارہ کے جھال چکیاں ریسٹورنٹ پر 20 والی روٹی 30 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔
ریسٹورنٹ انتظامیہ فرضی کیو آر کوڈ والی رسید بنا کر ٹیکس چوری کررہی ہے۔
عوام کی شکایت پر اے بی این نیوز نے وزٹ کیا تو صورتحال سامنے آئی۔
سیلز ٹیکس ایکٹ 2019 میں آٹا اور میدے سے تیار ہونے والی روٹی اور نان پر کوئی سیلز ٹیکس نہیں۔
جھال چکیاں ریسٹورنٹ کی انتظامیہ فی روٹی 15 فیصد ٹیکس وصول رہی ہے۔
جھال چکیاں انتظامیہ نے اے بی این کے سوال پر ایف بی آر کی رسید دکھا دی۔
نمائندہ نے رسید کی تصدیق کی تو وہ جعلی نکلی۔
ایف بی آر کی جانب سے سیلز ٹیکس ادا کرنے پر جو کیو آر کوڈ حاصل ہوتا ہے وہ بھی جعلی نکلا۔
مبینہ طور پر ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے پر 80روپے تک “پر ہیڈ” وصول کیے جاتے ہیں۔
انتظامیہ غلطی آشکار ہونے پر آٹا مہنگا ہونے کے جواز بناتی رہی۔

مزید پڑھیں :اب لوگ اپنی ٹرانزیکشن چھپا نہیں سکیں گے،شزا فاطمہ















