لاہور( اے بی این نیوز) صوبے بھر میں محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 روز کی توسیع کر دی ہے۔
پنجاب میں ہر قسم کے احتجاج، اجتماعات، جلوس، ریلیاں، دھرنے، اجتماعات اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی رہے گی۔ دفعہ 144 کے تحت عوامی مقامات پر چار یا اس سے زائد افراد کے جمع ہونے اور ہر قسم کے ہتھیاروں کی نمائش پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔
دفعہ 144 کے تحت لاؤڈ سپیکر کے استعمال، اشتعال انگیز، نفرت انگیز یا فرقہ وارانہ مواد کی اشاعت اور تقسیم پر مکمل پابندی ہے۔
دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کا فیصلہ امن و امان برقرار رکھنے، انسانی جان و مال کے تحفظ کے لیے کیا گیا۔ پنجاب حکومت نے دہشت گردی اور امن عامہ کے خدشات کے پیش نظر احکامات جاری کئے۔ پابندی کا اطلاق شادی بیاہ، تدفین اور تدفین پر نہیں ہوگا۔ سرکاری ڈیوٹیوں اور عدالتوں میں موجود افسران و اہلکار پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔
لاؤڈ سپیکر صرف اذان اور جمعہ کے خطبہ کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر عوامی جلوس اور دھرنے دہشت گردوں کے لیے سافٹ ٹارگٹ ہوسکتے ہیں، شرپسند عوامی احتجاج سے فائدہ اٹھا کر اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کے لیے ریاست مخالف سرگرمیاں انجام دے سکتے ہیں۔
محکمہ داخلہ نے دفعہ 144 کے نفاذ میں ہفتہ 8 نومبر تک توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں:پشاور:سی ٹی ڈی کے گودام میں دھماکہ کیسے ہوا؟ ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی















