اہم خبریں

پشاور:سی ٹی ڈی کے گودام میں دھماکہ کیسے ہوا؟ ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی

پشاور(‌اے بی این نیوز) سی ٹی ڈی تھانے میں پیش آنے والے واقعے کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا سی ٹی ڈی کے گودام میں شارٹ سرکٹ کے باعث ہوا۔

ترجمان کے مطابق پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بروقت جوابی حکمت عملی نے مزید تباہی کو روک دیا۔ دھماکے میں سی ٹی ڈی کا ایک اہلکار شہید اور دو زخمی ہو گئے۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ آئی جی کے پی ذوالفقار حمید نے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی سے 5 روز میں دھماکے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

دوسری جانب دھماکے میں جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکار بلال خان کی نماز جنازہ پولیس لائنز پشاور میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کنڈی اور آئی جی ذوالفقار حمید نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں‌:یوکرین پر روسی حملوں میں 2 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

متعلقہ خبریں