کراچی ( اے بی این نیوز ) انسپکٹر جنرل پولیس سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ شہریوں کو اب غلط یا بلاوجہ کیے گئے ٹریفک چالان معاف کرانے کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔ شہری کسی بھی قریبی شہری سہولت مرکز جا کر تصدیق کے بعد اپنا چالان ختم کرا سکتے ہیں۔
آئی جی سندھ نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ جس شخص کی غلطی نہیں ہوگی، اسے کسی صورت جرمانہ ادا نہیں کرنا پڑے گا۔ انہوں نے بتایا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے چوری شدہ موٹر سائیکلوں کی برآمدگی اور اس جرم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی اقدامات جاری ہیں۔
غلام نبی میمن کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس کراچی میں فیس لیس ای ٹکٹنگ سسٹم پر پہلا جائزہ اجلاس ہوا، جس میں ایڈیشنل آئی جیز، ڈی آئی جیز، ڈی جی سیف سٹی اور دیگر اعلیٰ افسران شریک ہوئے۔ اجلاس میں ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 27 اکتوبر سے کراچی میں فیس لیس ای ٹکٹنگ کا باضابطہ آغاز ہو چکا ہے، اور شہری اس نئے نظام کو مثبت انداز میں سراہ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں :وقار یونس کا حسد قومی کرکٹر کو لے ڈوبا،جا نئےحیران کن انکشافات















