اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) سال 2026 کے لیے پاکستان کا ابتدائی کیلنڈر جاری کر دیا گیا ہے، رواں روایتی شیڈول کے مطابق ممکنہ تعطیلات کا تخمینہ سامنے آ گیا ہے۔
2026 میں قومی، مذہبی اور اختیاری تعطیلات حسبِ روایت درج ذیل انداز میں متوقع ہیں۔
جنوری میں نئے سال کے آغاز پر 1 جنوری کو اختیاری تعطیل ہوگی۔
فروری میں 5 فروری کو یومِ یکجہتی کشمیر قومی سطح پر منایا جائے گا۔
مارچ میں 23 مارچ یومِ پاکستان کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔
اپریل میں عیدالفطر کی تعطیلات متوقع طور پر 20 سے 23 اپریل کے درمیان ہوں گی۔
مئی میں 1 مئی یومِ مزدور قومی تعطیل کے طور پر منایا جائے گا۔
جون میں عیدالاضحیٰ کی تعطیلات ممکنہ طور پر 27 سے 30 جون کے دوران دی جائیں گی۔
جولائی میں 1 جولائی بینک ہالی ڈے جبکہ 27 جون یا 28 جون کو یومِ عاشورہ متوقع ہے۔
اگست میں 14 اگست یومِ آزادی کی مناسبت سے قومی تعطیل ہوگی۔
ستمبر میں عید میلاد النبی ﷺ ممکنہ طور پر 5 یا 6 ستمبر کو منائی جائے گی۔
نومبر میں 9 نومبر کو یومِ اقبال قومی تعطیل کے طور پر برقرار رہے گا۔
دسمبر میں 25 دسمبر کو قائداعظم ڈے اور کرسمس کے موقع پر عام تعطیل ہوگی۔
محکمہ داخلہ کے مطابق حتمی فہرست اسلامی کلینڈر کے مطابق چاند کی رویت دیکھ کر جاری کی جائے گی، جبکہ بینک، تعلیمی ادارے اور سرکاری دفاتر انہی تاریخوں کے مطابق اپنے سالانہ شیڈول مرتب کریں گے۔
2026 میں پاکستان میں مجموعی طور پر 15 سے 17 قومی و مذہبی تعطیلات متوقع ہیں۔
مزید پڑھیں :پاکستان میں سرکاری تعطیلات کی تفصیلات جا نئے















