اہم خبریں

پاکستان میں سرکاری تعطیلات کی تفصیلات جا نئے

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    ) حکومت پاکستان کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق نومبر 2025 میں صرف ایک قومی تعطیل منائی جائے گی۔9 نومبر 2025 بروز اتوار، یومِ اقبال (Iqbal Day) ملک بھر میں قومی تعطیل ہوگی۔ یہ دن شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کی خدمات اور نظریہ پاکستان کے فروغ میں ان کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس دن ملک بھر میں سرکاری و نجی ادارے بند رہیں گے جبکہ تعلیمی اداروں میں اقبال کی شاعری اور فلسفے پر تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

پاکستان کی سال 2025 کی مکمل عوامی تعطیلات۔

جنوری: 1 جنوری ،نئے سال کا دن (اختیاری تعطیل)
فروری: 5 فروری،یومِ یکجہتی کشمیر (قومی تعطیل)
مارچ: 23 مارچ ، یومِ پاکستان (قومی تعطیل)
اپریل: 10 تا 13 اپریل (متوقع)،عید الفطر کی تعطیلات (مذہبی تعطیل)
مئی: 1 مئی، یومِ مزدور (قومی تعطیل)
جون: 7 تا 10 جون (متوقع)، عید الاضحیٰ کی تعطیلات (مذہبی تعطیل)
جولائی: 1 جولائی، بینک تعطیل (صرف بینکوں کے لیے)
جولائی: 9 جولائی،یومِ عاشورہ (9 محرم، مذہبی تعطیل)
اگست: 14 اگست ،یومِ آزادی (قومی تعطیل)
ستمبر: 16 ستمبر (متوقع)، عید میلاد النبی ﷺ (مذہبی تعطیل)
نومبر: 9 نومبر ، یومِ اقبال (قومی تعطیل)
دسمبر: 25 دسمبر ، قائداعظم ڈے اور کرسمس (قومی و مذہبی تعطیل)

ملک بھر میں سال 2025 کے دوران مجموعی طور پر قومی، مذہبی اور اختیاری تعطیلات شامل ہیں، جن کے دوران سرکاری ادارے، بینک اور اسکول بند رہیں گے۔ یومِ اقبال کی تعطیل ملک کی فکری اور قومی شناخت کے احیاء کا اہم دن تصور کی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں :طورخم بارڈر کھل گیا،مہاجرین کی واپسی، تجارت اور دیگر مسافروں کیلئے سرحد بدستور بند

متعلقہ خبریں