گلگت بلتستان ( اے بی این نیوز ) گلگت بلتستان میں ڈوگرا راج سے آزادی کا دن منایا جا رہا ہے۔ آج کے دن گلگت سکاؤٹس اور مقامی جانبازوں نے مہاراجہ کے کنٹرول کو ختم کیا تھا ۔ وزیرِاعظم شہباز شریف کی گلگت بلتستان کے عوام اور پوری قوم کو گلگت بلتستان کے یومِ آزادی کی مبارکباد۔ کہا حکومت گلگت بلتستان کی ترقی۔ خوشحالی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے پُرعزم ہے۔ سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کی گلگت بلتستان کے غیور عوام کو یوم آزادی کی مبارکباد۔ پیغام میں کہا کہ خوشی کے موقع پر مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے عوام کو بھی یاد رکھیں۔ بلاول بھٹو زرداری کاقائدِ عوام اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے وژن کے تحت گلگت بلتستان کی ترقی۔ خودمختاری اور آئینی حقوق کیلئے عزم کااظہار۔ ڈپٹی کمشنر چلاس کی یادگار شہدا پرحاضری۔ پھولوں کی چادرچڑھائی۔ جی بی سکاؤٹس پولیس فورس کے دستوں نے مارچ پاسٹ کیا۔ پولو ۔ فٹبال اور کرکٹ کے میچزکا اہتمام۔ مختلف سکولوں میں رنگارنگ پروگرامز۔ عوام کا جوش وخرش دیدنی ہے۔
مزید پڑھیں :مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے مظالم انتہا کو پہنچ چکے ہیں،زرداری















