اہم خبریں

محمودالرشید کی طبیعت ناساز

لاہور( اے بی این نیوز       ) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر میاں محمودالرشید کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق انہیں طبیعت بگڑنے پر فوری طور پر جناح اسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق میاں محمودالرشید کو سینے میں انفیکشن کی شکایت ہے، جس کے باعث ڈاکٹروں نے انہیں مکمل طبی معائنے کے لیے اسپتال میں داخل کر لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے مختلف ٹیسٹ جاری ہیں اور ڈاکٹرز کی ایک خصوصی ٹیم ان کی صحت کا جائزہ لے رہی ہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق میاں محمودالرشید کی حالت فی الحال قابو میں ہے تاہم مکمل صحت یابی کے لیے انہیں آرام اور علاج کی ضرورت ہے۔ پارٹی رہنماؤں اور کارکنان نے ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں :بابر اعظم نے ریکارڈ توڑ دیا،جا نئے کس کا اور کیا اعزاز حاصل کیا

متعلقہ خبریں