لاہور( اے بی این نیوز ) بابر اعظم نے روہت شرما کا ریکارڈ توڑ دیا، ٹی 20 کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن گئے۔ پاکستان کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے ایک اور تاریخی کارنامہ انجام دے کر روہت شرما کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ بابر اعظم اب ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن گئے ہیں۔
شماریات کے مطابق بھارتی کپتان روہت شرما نے 151 اننگز میں 4231 رنز بنائے تھے، جب کہ بابر اعظم نے صرف 122 اننگز میں 4232 رنز مکمل کر کے انہیں پیچھے چھوڑ دیا۔ اس شاندار کامیابی کے ساتھ بابر اعظم نے نہ صرف تاریخ رقم کی بلکہ ایک بار پھر پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کر دیا۔
بابر اعظم کے اسٹروکس، ٹائمنگ اور مستقل مزاجی نے انہیں دنیا کے بہترین ٹی 20 بلے بازوں میں منفرد مقام دلایا ہے۔ شائقین کرکٹ نے سوشل میڈیا پر بابر کی اس کامیابی کا بھرپور جشن منایا اور انہیں ’’رن مشین‘‘ اور ’’ریکارڈ بریکر‘‘ کے القابات سے نوازا۔
اسی میچ میں نوجوان اوپنر صائم ایوب نے بھی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 29 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی۔ ان کی برق رفتار اننگز نے ٹیم کے مجموعے کو مضبوط بنیاد فراہم کی اور میدان میں موجود شائقین کو جوش و جذبے سے بھر دیا۔
مزید پڑھیں :سرکاری ملازمین کیلئے اہم خبر،پنشن کی سہولت ختم،فکس سیلری پر بھرتیاں ہو نگی، نوٹیفکیشن جاری















