شمالی وزیرستان (اے بی این نیوز)شمالی وزیرستان میں دو روز کے لیے کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنریوسف کریم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شمالی وزیرستان بھر میں 2 اور3نومبر کو کرفیو نافذ رہے گا۔
تمام مین شاہراہیں عام ٹریفک کیلئے بند رہیں گی، ضلعی انتظامیہ کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ضلع بھر میں کرفیونافذ کیا جاتا ہے۔
 مزید پڑھیں:   پیپلز پارٹی کو بڑا دھچکا،سینئر عہدیداران کا استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان
 
													 
								 
								 
				 
													














