اہم خبریں

پیپلز پارٹی کو بڑا دھچکا،سینئر عہدیداران کا استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان

لاہور(اے بی این نیوز)شاہدرہ سے پیپلز پارٹی کے سینئر عہدیداران نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔سینئر عہدیداران نے جنرل سیکرٹری آئی پی پی میاں خالد محمود سے ملاقات میں شمولیت کا اعلان کیا ۔

زونل صدر پی پی 145 صادق جٹ ،نائب صدر پی پی 145 عبدالرزاق،نائب صدرپی پی 145 عرفان حسین سندھو، صدر یوسی 1سید ضمیرحسین شاہ ،صدر یوسی 2 یاسرحسین بٹ و دیگر عہدیداران نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

ملاقات کے موقع پر رہنماء آئی پی پی چودھری جواد خالد گجر،صدر راوی ٹاؤن ملک احمد حسن موجود تھے۔سینئر نائب صدر راوی ٹاؤن چودھری امجد رفیق و دیگرسینئر پارٹی رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔مرکزی جنرل سیکرٹری آئی پی پی میاں خالد محمود کے ہمراہ پارٹی رہنماؤں نے شمولیت اختیار کرنیوالوں کا خیر مقدم کیا۔
مزید پڑھیں: امریکا کا بھارت کیساتھ 10 سالہ دفاعی معاہدہ

متعلقہ خبریں