واشنگٹن (اے بی این نیوز)امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے جمعہ کو تصدیق کی ہے کہ امریکا نے بھارت کے ساتھ 10 سالہ دفاعی فریم ورک معاہدے پر دستخط کر دیے۔
خبر رساں اداروں ’رائٹرز‘ اور ’اے ایف پی‘ کی رپورٹس کے مطابق پیٹ ہیگسیتھ نے ’ایکس‘ پوسٹ میں بتایا کہ یہ فریم ورک خطے میں استحکام اور دفاعی توازن کے لیے سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
جس سے دونوں ممالک کے درمیان تعاون، معلومات کے تبادلے اور تکنیکی اشتراک میں اضافہ ہوگا، انہوں نے لکھا کہ ہماری دفاعی شراکت داری پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے۔
 مزید پڑھیں:  کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا،ڈی جی آئی ایس پی آر
 
													 
								 
								 
				 
													














