پشاور(اے بی این نیوز)وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے علیمہ خان سے ملاقات کےبعد نئی کابینہ تشکیل دے دی۔ 10 وزرا، دو مشیران اور ایک معاون خصوصی شامل ہوں گے۔
کابینہ کی تشکیل سے متعلق سمری گورنر کو ارسال کردی گئی ۔ آج سہہ پہر 3 بجے نئی کابینہ کی حلف برداری کا امکان ہے۔ علیمہ خان کے اصرار پر اسد قیصر کے بھائی عاقب اللہ اور شہرام ترکئی کے بھائی فیصل ترکئی کی کابینہ میں واپسی ہوگئی۔
 خلیق الرحمان  اور احتشام علی کو بھی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آفتاب عالم، مینا خان اور عدنان قادری بھی کابینہ کا حصہ ہوں گے۔ مزمل اسلم اور تاج محمد وزیراعلیٰ کے مشیر جبکہ شفیع جان معاون خصوصی ہوں گے۔ڈاکٹر امجد کو دوبارہ صوبائی کابینہ میں شامل کیا جائے گا جبکہ فضل شکور خان اور ریاض خان کو بھی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔
 مزید پڑھیں:  ایمرجنگ ایشیا کپ،پاک بھارت کرکٹ ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی
 
													 
								 
								 
				 
													














